Free training in artificial intelligence and cyber security, MoU signed at Government Degree College

(اپنا ورنگل)
عادل آباد :
گورنمنٹ ڈگری کالج آف سائنسز، عادل آباد اور بھارت کیئر رضاکارانہ تنظیم کے درمیان طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور سائبر سیکیورٹی کے شعبہ میں مفت تربیت فراہم کرنے کیلئے ایک مفاہمتی معاہدہ (MOU) طے پایا۔اس معاہدے کے تحت ڈگری کے دوسرے اور آخری سال کے طلبہ کو مذکورہ شعبوں میں 80 گھنٹوں پر مشتمل مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ تربیت جون کے مہینے سے آن لائن و آف لائن دونوں طریقوں سے منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر جے۔ سنگیتا اور بھارت کیئر کے نمائندہ محمد شفیق نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، کیونکہ موجودہ دور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تربیت مکمل کرنے والے طلبہ کو بھارت کیئر تنظیم کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی فراہم کئے جائیں گے۔اس پروگرام میں ٹی ایس کے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آئی۔
شراونی، بھارت کیئر کے نمائندگان سنتوش کمار، منجولا، روی کرن، ٹی ایس کے سی مینٹر ایم ڈی عمران علی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
News Source : Shafeeq Ahmed

