Iftar party organized for students at TMRIES Warangal Girls-1

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
نعیم نگر ہنمکنڈہ میں واقع ٹمریس /جے سی ورنگل گرلز ۔1میں میناریٹی انٹلکچول فورم کے محترمہ سرتاج الوری ٰ کی جانب سے طالبات کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ٹی رمیش نے پروگرام کی صدارت کی اور جناب ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انٹلکچول فورم ورنگل نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ا س موقع پر ڈاکٹر انیس احمد صدیقی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ روزہ صرف جسمانی روزہ نہیں ہوتا، بلکہ اس کا مقصد ہمارے دلوں اور روح کی پاکیزگی ہے۔
جب ہم صبح سے لے کر غروبِ آفتاب تک کچھ نہیں کھاتے پیتے، تو اس کا مقصد صرف اللہ کے حکم کو ماننا اور اس کی رضا کی کوشش کرنا ہے۔ روزہ انسان کو صبر سکھاتا ہے، انسانیت کا احساس دلاتا ہے، اور دل کی صفائی کا ذریعہ بنتا ہے۔انہوںنے تمام مسلمانوں خاص طور پر دیہی علاقوں کے افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ حکومت کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو اسکول و کالج میں داخلہ دلوائیں جہاں تعلیم کا مفت انتظام ہے ۔
ڈاکٹر عرفان مجاہد جماعت اسلامی نے کہا کہ روزہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنی خواہشات اور لذتوں پر قابو پائیں تاکہ اللہ کی رضا حاصل ہو سکے۔ڈی ایم ڈبلیو ٹی رمیش نے افطار کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا ۔آخر میں دعا کی گئی ۔اس موقع پر پرنسپل ڈی کرشنا کماری ،ڈاکٹر جے ستیش آر ایل سی ،محترمہ سرتاج الوریٰ ،سید اکبر ،سید مقبول پاشاہ ویجلینس آفیسر س ،امجد علی شیخ ،اسلم خان کے علاوہ اسٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
News Source : Aleem Danish

