سابق وزیر ہریش راؤ کے ہاتھوں ایم بی بی ایس طلبہ میں چیکس کی تقسیم۔

Former Minister Harish Rao distributes cheques to MBBS students

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

اُپل کے رکنِ اسمبلی بنڈاری لکشما ریڈی کی قیادت میں سابق وزیر ہریش راؤ کی رہائش گاہ پر 7 ایم بی بی ایس طلبہ میں تعلیمی چیکس تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ہریش راؤ نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل آر چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام طبی طلبہ کو مالی امداد فراہم کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں تعلیمی سال میں مجموعی طور پر 122 طبی طلبہ کو ان کی تعلیمی اخراجات کے لیے مالی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس امداد کو محض خیرات نہ سمجھا جائے بلکہ مستقبل کے صحت کے نظام میں ایک سرمایہ کاری تصور کیا جانا چاہیے۔ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ہریش راؤ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے۔

چندرشیکھر راؤ کی دوراندیش قیادت میں ریاست تلنگانہ کے ہر ضلع میں میڈیکل کالجوں کا قیام عمل میں آیا جس سے "وائٹ کوٹ انقلاب” حقیقت کا روپ دھار سکا۔ اس اقدام سے طبی تعلیم کے مواقع میں اضافہ ہوا اور سرکاری طبی خدمات مزید مستحکم ہوئیں۔

اس پروگرام میں سابق کارپوریٹرز دیویندر ریڈی، پربھوداس، ریاستی قائدین پروین مدیراج، مہیش گوڑ، ونجاری پروین، کریپے پلی ناگراجو، بوسانی پون کمار، دیاکر ریڈی، شروَن، رگھورامن، نانی، راجیش گوڑ، کڈیگے شیکھر اور بی آر ایس پارٹی کے دیگر قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

News Source : Agency