Urs Sharif of Hazrat Syed Abdullah Qasim Shaheed held in Warangal

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
شمعون پیٹھ روڈ اے ایس ایم کالج کے پاس واقع حضرت سید عبداللہ قاسم شہید ؒ کے عرس شریف کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی ؒ عرسی جاگیر ورنگل نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور دعا کی ۔اس پروگرام کی صدارت و تمام انتظامات جناب محمد عبدالجبار صدر عیدگاہ قلعہ ورنگل و چیرمین توکل ویلفیر ٹرسٹ نے کی ۔
بعد نماز مغرب صندل و عرس شریف وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،چادر گل پیش کیا گیا اور دعا کی گئی اور تما م حاضرین کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ عرس شریف کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ عرس شریف میں محلہ والوں کے علاوہ مختلف مقامات سے لوگ شرکت کرتے ہیں اور لنگر سے استفادہ کرتے ہیں ۔اس موقع پر محمد چاند پاشاہ ،مرزا حسن علی بیگ ،محمد محبوب جانی ،محمد معشوق کے علاوہ مریدین ،معتقدین اور دیگر موجود تھے ۔
News Source: M.F. Baig Riaz

