نامپلی آتش زدگی واقعہ: وزیر محمد اظہرالدین کا اظہارِ تشویش، فوری امداد کی یقین دہانی۔

Nampally fire incident: Minister Muhammad Azharuddin expresses concern, assures immediate assistance

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :
تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود و عوامی ادارہ جات محمد اظہرالدین نے نامپلی میں پیش آئے افسوسناک آتش زدگی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تلنگانہ حکومت متاثرین کو فوری راحت، طبی امداد اور مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر محمد اظہرالدین نے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت حیدرآباد سے باہر ہیں، تاہم وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد از جلد جائے حادثہ پر پہنچیں گے۔ انہوں نے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعا بھی کی۔

ریاستی حکومت کی جانب سے فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہے، زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

News Source : Agency