Swami Vivekananda Jayanti (National Youth Day) was celebrated at the Hanumkonda BRS Party office
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی۔آر۔ایس ) پارٹی کے ہنمکنڈہ ضلع دفتر میں سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر "نیشنل یوتھ ڈے” کی تقریب کا انعقاد عمل میں ایا۔ اس تقریب کی صدارت مغربی حلقہ کوآرڈینیٹر پُولی رجنی کانت نے کی جبکہ سابق کارپوریٹر داسیم وجئے بھاسکر مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر سوامی وویکانند کی تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔بعد اذاں مہمانِ خصوصی داسیم وجئے بھاسکر نے کہا کہ سوامی وویکانند نوجوان نسل کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی ایک عظیم فلسفی تھے جنہوں نے بھارت کی ہندو تہذیب اور عظمت کو پوری دنیا سے متعارف کرایا۔ انہوں نے اپنے عمل سے انسان میں شخصیت کی نشوونما اور سماجی ذمہ داریوں کا احساس پیدا کیا۔
اس موقع پر کارپوریٹرز چننم مدھو، سودا کِرن، سابق کارپوریٹر جورکہ رمیش، راہنماؤں میں دولام وینکنہ، جانکی رامُلو، سلواجی رویندر راؤ، کوٹیشور راؤ، خلیل، موٹیکہ راجو یادو، بوڈا دش رتھم، تکلیاپلی ونیل راؤ، ایمیڈی لوہیتا راجو، سوررم رگھو، آدتیہ یادو، راج کمار، انل کے علاوہ کثیر تعداد میں بی ار ایس کے قائدین موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

