A review meeting of the development works of the united Warangal district was held under the chairmanship of Minister Ponguleti Srinivas Reddy at Hanamkonda
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
متحدہ ورنگل ضلع کی حدود میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے ہنمکنڈہ میں واقع کلکٹریٹ (IDOC) کے میٹنگ ہال میں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس کی صدارت ریاستی وزیر و متحدہ ورنگل ضلع انچارج پونگولیٹی سری نواس ریڈی نے کی۔
اجلاس میں وزیر موصوف نے اندراما ہاؤسنگ، ڈبل بیڈ روم مکانات، بھو بھارتی، یوریا فراہمی، دھان کی خریداری، ایرپورٹ کے کام، انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم، اِنر رنگ روڈ، کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک، بھدراکالی، سپر اسپیشالٹی اسپتال، اور سیلاب بچاؤ کاموں جیسے کلیدی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ویم نریندر ریڈی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویا، میئر محترمہ گنڈو سُدھارانی، ایم ایل سی بسورا جوساریا، ارکان اسمبلی نائنی راجندر ریڈی، کڈیم سری ہاری، کے آر ناگراجو، ریووری پرکاش ریڈی، دونتی مادھو ریڈی، مرلی نائک، گنڈرا ستیہ نارائنا، پلا راجیشور ریڈی، کے ساتھ ساتھ کُڈا کے چیئرمین انوگالا وینکٹ رامی ریڈی، ریاستی ہاؤسنگ پی ڈی وی پی گوتم، متعدد اضلاع کے کلکٹرز ڈاکٹر ستیہ شاردا، سنیہا شبریش، راہل، شیخ رضوان باشاہ، ادویت کمار، بلدیہ کمشنر چاہت باجپائی، اور متعلقہ محکموں کے ضلع عہدیدار بھی موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

