نظام آباد میں ایم بی ٹی پارٹی میں بڑے پیمانے پر شمولیت

Large Members are joined   MBT party in Nizamabad

نظام آباد :

نظام آباد شہر کے درم پوری ہلز علاقے میں ایم بی ٹی پارٹی کے ترجمان امجد اللہ خان کی قیادت میں بی آر ایس اور کانگریس پارٹی سے وابستہ متعدد قائدین، خواتین اور نوجوانوں نے ایم بی ٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کریم لالہ، نور جہاں بیگم، محسن، بلال عامر بلڈر اور سید سراج الدین نمایاں ہیں۔ تمام قائدین نے امجد اللہ خان کے ہاتھوں باضابطہ طور پر پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے قائدین نے آئندہ ہونے والے نظام آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ایم بی ٹی پارٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ایم بی ٹی پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امجد اللہ خان نے کہا کہ ایم بی ٹی پارٹی کے کم از کم پانچ کارپوریٹرس کی کامیابی یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے بعد میونسپل کارپوریشن میں پینے کے پانی، ڈرینیج نظام، سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

News Source : Nadeem Ahmed