ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیا شاردا نے گرام پنچایت انتخابات کے لیے میڈیا سنٹر اور ایم .سی. ایم .سی .سیل کا افتتاح کیا۔

Warangal District Collector Dr. Satya Sharda Inaugurated the Media Center and MCM Cell for the Gram Panchayat elections

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

گرام پنچایت انتخابات کے سلسلے میں ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیا شاردا نے آج ورنگل کلکٹریٹ کے احاطہ میں واقع ضلع عوامی روابط دفتر (ڈی پی آر او) میں میڈیا سنٹر اور میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانٹرنگ سیل (MCMC) کا افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر کلکٹر نے میڈیا سنٹر میں میڈیا کے لیے دستیاب سہولیات اور ایم سی ایم سی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات سے متعلق تمام معلومات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو میڈیا سنٹر کے ذریعے وقتاً فوقتاً فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر ستیا شاردا نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی سطح پر ایم سی ایم سی سیل قائم کیا گیا ہے، جو پیڈ نیوز کی نشاندہی کرے گا اور انتخابی مہم سے متعلق اشتہارات کی بروقت منظوری دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی پوسٹس کی نگرانی کی جائے گی، اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

کلکٹر نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانب دارانہ انداز میں انعقاد کے لیے تعاون فراہم کرے۔اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر سندھیہ رانی، زیڈ پی سی ای او رام ریڈی، ڈی پی او کلپنا، ڈی پی آر او محمد ایوب علی، ہاؤزنگ پی ڈی گنپتی، اڈیشنل پی آر او پریما لتا اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz