Madina Shareef bus accident Family Members return, warm welcome at the Airport
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
مدینہ شریف بس حادثہ میں متاثرہ زائرین کے لواحقین آج رات حیدرآباد واپس پہنچے، ایر پورٹ پرچیئرمین حج کمیٹی مولانا خُسرو پاشا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔واپس آنے والوں نے حکومتِ تلنگانہ کے شاندار انتظامات پر کونسل جنرل آف انڈیا، چیف منسٹر، گورنر، وزیرِ اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین، نامپلی کے ایم ایل اے محمد ماجد حسین، سکریٹری اقلیتی بہبود شفیع اللہ و دیگر ذمہ داران سے اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ محض ایک دن میں مدینہ شریف روانگی کے انتظامات مکمل کیے گئے، خصوصاً مولانا خُسرو پاشاہ، محمد اظہرالدین اور ماجد حسین نے ہر قدم پر ان کے ساتھ رہتے ہوئے مسجد نبوی میں نماز اور جنت البقیع میں تدفین کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر سعودی حکومت سے بھی اظہارِ تشکر کیا گیا۔ایئرپورٹ پر حج کمیٹی، اقلیتی بہبود کے عہدیداران، متاثرین کے رشتہ داروں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

