وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے دورۂ مکتھل کے انتظامات کا جائزہ۔

Review of arrangements for Chief Minister Revanth Reddy’s visit to Makthal

(اپنا ورنگل)

مکتھل  :

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ مسٹر اے۔ ریونت ریڈی کے یکم ڈسمبر کو مجوزہ دورۂ مکتھل کے سلسلے میں آج ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر سکتاپٹنائک اور ریاستی وزیر برائے حیوانات، ڈیری ترقی، ماہی پروری، کھیل و یوتھ سرویسز ڈاکٹر واکٹی سری ہری نے مکتھل پہنچ کر مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی مکتھل کے موضع گولا پلی میں تقریباً 20 ایکڑ اراضی پرینگ انڈیا انٹی گریٹیڈ اسکول کی تعمیر کے سنگ بنیاد کا افتتاح کریں گے۔ اسی طرح موضع کاٹر پلی کے پاس مکتھل–نارائن پیٹ–کوڑنگل لفٹ ایریگیشن اسکیم کے تعمیراتی کاموں اور مکتھل تا نارائن پیٹ سڑک کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر ڈاکٹر سری ہری اور ضلع کلکٹر سکتا پٹنایک نے مقامِ پروگرام کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام باقی کام مقررہ مدت میں مکمل کرلیے جائیں۔بعد ازاں تحصیلدار آفس میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر ریونیو سرینو، آرڈی او رامچندر، ایس ڈی سی راجندر گوڑ، ڈی ایس پی لنگایا، ڈی آر ڈی اے موگلپا، آبپاشی ایس ای سریدھر، آر اینڈ بی ای ای وینکٹا رمنایہ، پنچایت راج ای ای ہیریا نائک, بجلی محکمہ کے ایس ای وینکٹا رمنا، ڈی او وینکٹیش، ڈی پی آر او محمد رشید, تحصیلدار ستیش کمار, میونسپل کمشنر سری رامولو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

News Source : Mohd. Mujeeb