Major action in Red Fort bomb blast case, Registration of four doctors cancelled
(اپنا ورنگل)
نئی دہلی :
دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے بم دھماکے کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عمرُالنبی عرف عمر محمد کے گھر کو سیکیورٹی فورسز نے دھماکوں سے تباہ کر دیا۔ اسی کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیشنل میڈیکل کونسل نے دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے چار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی میڈیکل رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔حکام کے مطابق، ان ڈاکٹروں کو اب ملک کے کسی بھی حصے میں طبی خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ دہشت گردی مخالف قوانین کے تحت درج ایف آئی آرز، جموں و کشمیر پولیس سے حاصل معلومات اور ریاستی میڈیکل کونسل کی رپورٹس کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا۔جن ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے، ان میں ڈاکٹر مظفر احمد، ڈاکٹر عدیل احمد رادر، ڈاکٹر مزمل شکیل اور ڈاکٹر شاہین سعید شامل ہیں۔ میڈیکل کونسل کے احکامات کے مطابق ان کے نام انڈین میڈیکل رجسٹری اور نیشنل میڈیکل رجسٹری سے فوری طور پر حذف کر دیے گئے ہیں۔
کونسل نے اپنے حکم نامے میں وضاحت کی کہ یہ چاروں ڈاکٹرس دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بم دھماکے کے معاملے میں ملوث پائے گئے تھے۔
News Source : News Agency

