نوجوان اپنی ایجادات کو صرافہ بازار میں لائیں۔ائ۔ٹی۔ٹاور میں منعقدہ اقتصادی اجلاس سے ضلع کلکٹر کریمنگر پامیلہ ستپتی کا خطاب۔

Youth bring their inventions to the bullion market. Address by District Collector Karimnagar Pamela Satpati at the economic meeting held at IT Tower

(اپنا ورنگل)

جگتیال / کریمنگر  :

تلنگانہ اسٹیٹ انویشن سیل(TGIC)کے زیر اہتمام کریمنگر کے ائ۔ٹی۔ٹاور میں انویشن اقتصادی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔جس میں 7 اضلاع سے تعلق رکھنے والے60 سے زائد اسٹارٹ اپس اور طلبا نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر کریمنگر پامیلہ ستپتی نے نوجوان موجدین اور ابھرتے ہوے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوے اس بات پر زور دیا کہ ایجادات کو صرافہ بازار کیلئیئے تیار مسابقتی اورقابل توسیع بنایاجاے،تاکہ وہ سرکاری سرپرستی سے آگے بڑھ کر بھی کامیابی حاصل کرسکیں۔انھوں نے نوجوانوں کو اقتصادی حل تیار کرنے کی کامیاب ترغیب دی۔

جو وسیع پیمانہ پر نافذ ہوسکیں۔اور حقیقی مسائل کا موثر حل پیش کریں۔انویشن اجلاس کے دوران فنڈنگ کے مواقع ،منصوبوں کی توسیع،(اسکیلینگ) اور مارکٹنگ حکمت عملیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئ۔

جس کا مقصد موجدین کواپنے خیالات کو زمینی حقائق اور عصری تقاضوں سے ہم اپنگ کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔اس پر اثر اقتصادی اجلاس نے نوجوان اختراع کاروں کیلیئے رہنمائ اور مواقع کے نئے دروازے کھولے ہیں۔جس سے ملک کی اقتصادی قوت میں بھی اضافہ ہوگا۔اور ملک ترقی کی سمت گامزن ہوگا۔

News Source : Syed Ghouse