Warangal Ex-MLA Nannapuneni Narender alleges false cases against KTR, attempts to suppress BRS leaders
(اپنا ورنگل)
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورنگل مشرقی سابق رکن اسمبلی ننپنینی نریندر نے پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کے خلاف جاری تحقیقات کو سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر پر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ذریعے کارروائی کی اجازت گورنر نے دے کر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ملی بھگت کو بے نقاب کیا ہے۔نریندر نے کہا کہ فارمولا ای کار ریس معاملے میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی۔
دو برسوں سے تحقیقات کے نام پر کچھ بھی ثابت نہیں کیا جا سکا، لیکن اب بلدیاتی انتخابات کے وقت عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کانگریس انتقامی سیاست کر رہی ہے۔ان کے مطابق وزیراعلیٰ ریونت ریڈی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور اسی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے مقدمے دوبارہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ٹی آر نے فارمولا ای کار ریس کے ذریعے حیدرآباد کی برانڈ امیج کو عالمی سطح پر بلند کیا اور تلنگانہ ریاست کو عالمی نقشے پر نمایاں کیا۔ اس کے باوجود کانگریس حکومت جھوٹے مقدمات کے ذریعے کے ٹی آر اور بی آر ایس قائدین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، جو ایک بڑی غلطی ہے۔
نریندر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی، کے ٹی آر کے ساتھ ہے اور عدلیہ پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “آپ جتنے بھی جھوٹے مقدمات بنائیں، عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرنے تک بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

