ورنگل کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا کی درگاہ حضرت نور الدین باباؒ پر حاضری۔

 Warangal Collector Dr. Satya Sharda’s visit to the shrine of Hazrat Nooruddin Baba RH

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

پیڈ پلی عرس تقریبات کے موقع پر ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے درگاہ حضرت نور الدین باباؒ کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی دعائیں کی۔

کلکٹر نے درگاہ کے مذہبی پیشواؤں سے درگاہ کی تاریخ و خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور چادر پیش کرکے دعا مانگی۔

اس موقع پر نگران کار محمد انکوش، ضلع کلکٹر کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر سندھیارانی، آر ڈی او سومہ قلعہ ورنگل، تحصیلداروں اقبال اور سری کانتھ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz