Warangal Collector Dr. Satya Sharda Felicitated to Election Observers in Warangal District Collectorate
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل ضلع میں تین مرحلوں میں پرامن اور کامیاب انداز میں منعقد ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے انتخابی مبصرین کو ضلع کلکٹر و ضلعی انتخابی افسر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے کلکٹریٹ میں پرتکلف تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر گرام پنچایت عام انتخابات کی مبصرہ محترمہ بالا مایا دیوی اور انتخابی اخراجات کی مبصرہ (Expenditure Observer) سناینا چوہان کو کلکٹر نے خصوصی طور پر تہنیت پیش کی۔ ڈاکٹر ستیہ شاردا نے دونوں مبصرین کو یادگاری تحائف پیش کرتے ہوئے شال اوڑھائی اور ان کی خدمات کی ستائش کی۔
کلکٹر نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق انتخابات کے تمام مرحلوں کو شفاف اور غیر جانب دارانہ انداز میں منعقد کرنے کے لیے مبصرین نے مسلسل نگرانی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔
اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر سندھیارانی، ڈی آر او وجیالکشمی، زیڈ پی سی ای او رام ریڈی، ڈی پی او کلپنا، آر ڈی اوز سُما اور اُمارانی کے علاوہ الیکشن برانچ کے عہدیداران اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
News Source M.F. Baig Riaz

