Warangal Collector Dr. Satya Sharda extended New Year greetings to the public
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیا شاردا نے ضلع کے تمام عوام کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔کلکٹر نے کہا کہ سال 2025 میں ضلع کی ترقی کے سلسلے میں حاصل کردہ پیش قدمی، یادگار لمحات اور کامیابیوں کو یاد کرتے ہوئے، اُن کی تکمیل میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں، سرکاری ملازمین، عوامی نمائندوں اور ضلع کے عوام سبھی کو وہ تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نیا سال 2026 ورنگل ضلع کے تمام عوام کے لیے خوشیاں، خوشحالی، صحت اور کامیابی لائے۔ کلکٹر نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے شروع کیے جانے والے ہر کام کی تکمیل بخیر و خوبی ہو، اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے ورنگل ضلع ترقی کی نئی منزلیں طے کرتے ہوئے ریاست میں ایک مثالی ضلع بن کر ابھرے۔
ڈاکٹر ستیا شاردا نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیا سال سب کے لیے نئی امیدیں، نیا جوش اور مزید کامیابیاں لے کر آئے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

