ورنگل میں 24نومبر کو تحفظ اوقاف امید پورٹل میں اندر اج کے لیے رہنمائی ورکشاپ۔

Waqf Properties :  Umeed Portal Work Shop Programme in Warangal 

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

مولانامحمد عبدالعظیم قاسمی کے بموجب جمعیت علماء ضلع ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 24 نومبر 2025 بروز پیر بوقت 10 بجے دن بمقام آبنوس فنکشن ہال،ایل. بی. نگر، ورنگل میں تحفظ اوقاف امید پورٹل میں اندر اج کے لیے رہنمائی ورکشاپ منعقد ہوگا۔اس پروگرام کی سرپرستی مولانا عبدالستار قاسمی کریں گے اور صدارت مولانا محمد فصیح الدین قاسمی فرمائیں گے۔ بطور مہمانان خصوصی سید عظمت اللہ حسینی چیئرمین وقف بورڈ،تلنگانہ اور حافظ پیر خلیق احمد صابر،جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ شرکت کریں گے۔متحدہ ورنگل کے اضلاع ہنمکنڈہ، جنگاوں، محبوب آباد، ملگ، بھوپال پلی کے مساجد،مدارس،عید گاہ،دینی اداروں تنظیموں کے ذمہ داران صدور،جنرل سیکرٹریز و متولیان حضرات سے اس اہم اجلاس میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

News Source :M.F. Baig Riaz