اوٹکور میں نوین یادو کی شاندار کامیابی پر کانگرس قائدین کا جشن۔

Utkoor Congress Leaders Celebrations after the Grand Victory of Jubilee Hills Election

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

اوٹکور منڈل مستقر میں جوبلی ہلز ضمنی انتخابات میں کانگرس امیدوار نوین یادو کی شاندار کامیابی پر کانگرس پارٹی بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کانگرس منڈل صدر وگنیشور ریڈی، مائنارٹی منڈل صدر شیخ جلال، پی اے سی ایس چیئرمین بال ریڈی، کانگرس سینئر قائدین محمد عرفات، محمد انور، یوتھ صدر مہیش، موہن ریڈی سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے نوین یادو کی کامیابی کو عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

News Source : Mohd. Zain ur Rahman