محبان ِ اردو گلبرگہ نے جناب محی الدین پاشاہ کو ہدیہ تہنیت وتبریک پیش کی ۔

Urdu lovers of Gulbarga presented gifts and congratulations to Mr. Mohiuddin Pasha

(اپنا ورنگل)

بیدر :

گلبرگہ شریف کی ادب نواز تنظیم ”محبانِ اردو“ نے آج دوپہر روزنامہ ”انقلاب ِ دکن“ کے مدیراعلیٰ جناب محی الدین پاشاہ کوکرناٹک میڈیا اکیڈمی حکومت کرناٹک کی جانب سے سال 2025ءکاسالانہ ایوارڈ دئے جانے پر جناب محی الدین پاشاہ کو اپنی محبان ِ اردو کی جانب سے ہدیہ ءتبریک وتہنیت پیش کی۔تنظیم کے صدر ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین، سکریڑی انیس صدیقی ، اور دیگر عہدیداروں نے الحاج محی الدین پاشاہ کی شالپوشی ، گلپوشی کرتے ہوئے اپنی مسرت کااظہار کیا۔

اور حکومتی ادارہ کی جانب سے دئے جانے والے ایوارڈ کو اردو صحافت اور مسلمان صحافیوں کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دینے کی بات بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ روزنامہ ”انقلابِ دکن“ ایک کلر اخبار ہے اور گلبرگہ شہر ہی نہیں یادگیر ، رائچوراور بیدر میں بھی اس اخبار کاسرکیولیشن دیکھنے کوملتاہے۔

اس اخبار کاادبی صفحہ اتوا رکو شائع ہوتاہے جس میں علاقہ کلیان کرناٹک بشمول بیدر کے شعراءاور ادباءکی ادبی تحریریں شائع ہوتی ہیں۔ اس موقع پر بیدر کی اردو صحافت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی جناب محمد عبدالصمد منجووالا ، اور شاعروصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے الحاج محی الدین پاشاہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا۔

مدیراعلیٰ کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مع اہل وعیال صحت وعافیت سے رکھے۔ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ وہ علاقہ کلیان کرناٹک کے اردو بولنے والے افراد اور عوام کاپرچم بلند کرتے رہیں۔۔۔

News source : M.A. Samad Manju wala