مرکزی بجٹ کسانوں کے لیے مایوس کن: دھن راج تالمپلی ۔

Union Budget disappointing for farmers: Dhanraj Talampally

(اپنا ورنگل)

بیدر :

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ KPCC کوآپریٹیو سیکشن کے ریاستی صدر جناب دھن راج تالمپلی نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نرملا سیتا رمن نے کسان برادری کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔

اتوار کو اعلان کردہ سال 2026-27 کا بجٹ زراعت کے لیے مناسب بجٹ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کسانوں اور تاجروں کی امیدوں پر اس مرکزی بجٹ نے پانی پھیر دیا ہے۔

اس بجٹ میں ریاست کرناٹک کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، مجموعی طور پریہ ایک عام بجٹ ہے۔

News Source : M.A. Samad Manju wala