Unanimous election of the president of SIO bagdal and distribution of responsibilities
(اپنا ورنگل)
بیدر :
ایس آئی او کی ضلع ممبرس میٹنگ 21 ڈسمبر 2025 کو مسجد عفرہ بگدل میں منعقد ہوئی، جس میں برادر طلحہ شرجیل کو متفقہ طور پر 2026 کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ یہ انتخاب برادر یوسف سقلین، اسٹیٹ سیکریٹری، ایس آئی او کرناٹک کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ اس کے بعد 25 ڈسمبر 2025 کو نو منتخب صدر طلحہ شارجیل کی صدارت میں تنظیمی ذمہ داریوں کی تقسیم کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس نہایت منظم، خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوا۔ذمہ داریوں کی تفصیل درج ذیل ہے:یونٹ سکریٹری: محمد ندیم صابر، ہفتہ وار ی پروگرام آرگنائزر: عبدالرشید معاوین: محمد کلیم، بیت المال سکریٹری:: محمد مقیم معاوین: شیخ زید، آئی سی سی آرگنائزر: محمد کیف علی معاونین محمد کلیم اور محمد فرحان، آفس سکریٹری: و لائبریرین: محمد عامر اور محمد اشفاق،
میڈیا سکریٹری: محمد سہیل منصوری معاوین سید عمر، تعلیمی سکریٹری: مشرف غازی معاوین جعفر سعد، پی آر و توسیعی سکریٹری: محمد فہداجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے نو منتخب صدر اور دیگر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کی ترقی، استحکام اور مشن کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

