Two Winning candidates in one gram panchayat Elections ? Incident in Damravancha gram panchayat of Mahabubabad district
محبوب آباد :
ضلع محبوب آباد کے گڈور منڈل کے دامراونچہ گرام پنچایت میں سرپنچ حلف برداری کے موقع پر ایک عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی۔ دیر سے منظرِ عام پر آنے والے اس واقعہ نے عہدیداروں کو سخت مشکل میں ڈال دیا۔ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے دو امیدواروں کو کامیابی کے توثیقی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

ابتدا میں بی آر ایس کی حمایت یافتہ امیدوار سواتی کو تین ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ تاہم نصف گھنٹے بعد کانگریس کی حمایت یافتہ امیدوار سجاتا کو ایک ووٹ کے فرق سے کامیاب قرار دیتے ہوئے دوبارہ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔دونوں امیدواروں نے حلف برداری تقریب کے انتظامات مکمل کر کے اپنے رشتہ داروں کو مدعو بھی کر لیا، جس کے بعد عہدیداروں کے لیے معاملہ سخت پریشانی کا باعث بن گیا۔
اس واقعہ کے تعلق سے اعلیٰ حکام نے رپورٹ طلب کی ہے، جب کہ مقامی سطح پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz

