Training program of telangana urdu journalists federation held in sangareddy
سنگاریڈی :
(اپنا ورنگل)
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ( ٹی یو ڈبلیو جے ایف ) کے زیر اہتمام پریس کلب سنگاریڈی میں اردو صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا جس میں ایم اے ماجد صدر، سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ڈاکٹر محمد متین الدین قادری رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، پروفیسر محمد مصطفیٰ علی سروری اسو سی ایٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شیخ احمد علی سینئر جرنسلٹ، مرزا غنی بیگ ایڈیٹر نیوز 18آن لائن پورٹل، سید عظمت علی شاہ نائب صدر، محمد محسن خازن ٹی یو ڈبلیو جے، محمد فرہاد، سید واجد حسینی، نعیم غوری اراکین عاملہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے علاوہ اضلاع سنگاریڈی، میدک ، سدی پیٹ اور بیدر کے اردو صحافیوں نے شرکت کی۔ محمد امجد علی ارگنائزنگ سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے ایف نے نظامت کی۔ ایک روزہ تربیتی کیمپ میں مختلف عنوانات پر مہمان مقررین نے خطاب کیا۔ ایم اے ماجد ریاستی صدر اور سید غوث محی الدین ریاستی جنرل سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے ایف نے محمد حاجی علی جرنلسٹ سداسیو پیٹ کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرلسٹس فیڈریشن ضلع سنگاریڈی کا کنوینر نامزد کیا ہے۔ محمد حاجی علی کو ضلع سنگاریڈی میں رکنیت سازی کی ذمہ داری دیتے ہوے انہیں ممبرشپ فارمس اور رسید بک حوالے کی گئی۔ انھیں ضلع میدک میں رکنیت سازی کی ذمہ داری دیتے ہوے ضلع میدک کا بھی انچارج بنا یا گیا ہے۔ محمد حاجی علی نے اپنی نامزدگی پر ایم اے ماجد صدر، سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری اور ایم اے قادر فیصل ریاستی نائب صدر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انھیں تفویض کردہ ذمہ داری کو مکمل سنجیدگی اور محنت کے ساتھ پوری کریں گے اور فیڈریشن کے استحکام کے لیے سعی کریں گے۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے چند ماہ قبل ایک حادثہ میں زخمی محمد عبدالرحمٰن اکمل اسٹاف رپورٹر 4 ٹی وی سنگاریڈی کو تہنیت پیش کی اور دعاء کی کہ اللہ رب العزت انھیں شفاء عاجلہ و کاملہ عطاء فرماے۔ ایم اے متین سینئر جرنلسٹ سنگاریڈی نے مہمانان کا استقبال کیا۔ ایم اے خالق حسینی، مسعود امتیاز احمد خان، محمد صدیق، محمد عارف الدین، صالح بن یحییٰ، میر عامر علی نے انتظامات کی نگرانی کی۔ مسعود امتیاز احمد خان سینئر جرنلسٹ نے مہمانان اور شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔
News Source : Agency


