عادل آباد میں ریلوے انڈر برج کاموں کی تکمیل کیلئے ٹرافک تحدیدات۔ٹرافک سرکل انسپکٹر پرنئے کمار کا بیان۔

Traffic restrictions for the completion of railway underbridge works in Adilabad. Statement by Traffic Circle Inspector Pranay Kumar

(اپنا ورنگل)

عادل آباد:

ٹرافک سرکل انسپکٹر پرنئے کمار نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایاکہ تامسی بس اسٹانڈ کے قریب ریلوے انڈر برج کے کاموں کی تکمیل کے علاوہ زیر تعمیر کاموں میں رخنہ اندازی نہ ہونے،ٹرافک کو قابو پانے کیلیئے روزانہ صبح 8 بجے تا رات 8 بجے تک ٹرافک تحدیدات، نو آنٹری نافذ رہے گی۔

جس کے تحت شہر میں داخل ہونے والی تمام ہیوی موٹر گاڑیوں کی آمد نہیں ہوگی،اس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جاےگی۔

یہ تحدیدات روزانہ موالا تا ریلوے اسٹیشن براہ تروملا پمپ،اور ار۔ڈی۔او۔افس۔تاریلوے گیٹ براہ ائ۔لو یو پوائنٹ عادل آباد تک عائید رہے گی۔انھوں نے عوام سے تعاون و اشتراک اور اس پر عمل آوری کی پر زور خواہش کی ہے۔

News Source : Shafeeq Ahmed