نظام آباد میں کانسٹیبل پر حملہ کرنے والا ریاض پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک۔

Today riyaz encountered by police who attacked recently in police

نظام آباد:

(اپنا ورنگل)
گزشتہ جمعہ کو نظام آباد میں کانسٹیبل پرمود کو چاقو سے حملہ کر کے ہلاک کرنے والا ملزم ریاض آج پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ ریاض کو زخمی حالت میں سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران ایک اے آر کانسٹیبل کی بندوق چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران پولیس نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے گولیاں چلائیں جن میں ریاض ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ریاض پر ساٹھ سے زائد مقدمات درج ہیں۔ واقعے کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کمشنر آف پولیس اس واقعے پر میڈیا سے بات چیت کرنے والے ہیں۔

News Source : Agency