محلہ پھولونگ میں گورنمنٹ بور کا کام دوبارہ شروع، عوام میں خوشی کی لہر۔

The work of the government borehole in Phulong neighborhood has resumed, creating a wave of joy among the public

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :
محلہ پھولونگ، ڈویژن نمبر 46 میں طویل عرصے سے خراب گورنمنٹ بور کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماجی کارکن جناب ندیم احمد کی جانب سے یکم دسمبر کو ضلع نظام آباد کے معزز ڈسٹرکٹ کلیکٹر صاحب کو ایک تحریری درخواست پیش کی گئی تھی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔انتہائی خوشی اور اطمینان کی بات ہے کہ آج محلہ پھولونگ میں گورنمنٹ بور کی مرمت اور بحالی کا کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس سے علاقہ کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

محلہ کے عوام اور سماجی کارکنوں نے اس مسئلے کے بروقت حل پر ضلع کلیکٹر صاحب، میونسپل کمشنر صاحب اور تمام متعلقہ افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل میں اسی طرح فوری اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

سماجی کارکن ندیم احمد نے اس موقع پر کہا کہ محلہ پھولونگ کے عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی جدوجہد مسلسل جاری رہے گی اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ برقرار رکھا جائے۔

News Source : Nadeem Ahmed