The Urs of Hazrat Syed Yaqub Shah Wali (RA) at Anaram Sharif Warangal begins on Monday
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
حضرت سید یعقوب شاہ ولی ؒ درگاہ انارم شریف پروت گری منڈل ضلع ورنگل کے سہ روزہ عرس تقاریب کا 5جنوری سے 7جنوری تک انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔
5جنوری کو صندل شریف پروگرام منعقد ہوگا ۔6جنوری کو عرس شریف اور چراغاں اور 7جنوری کو ختم قرآن کا اہتمام کیا جائے گا ۔عرس کی سہ روزہ تقاریب کے لئے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو بہترین انداز میں انجام دیا جارہا ہے ۔ اس سہ روزہ عرس تقاریب میں سیاسی قائدین کے علاوہ وقف بورڈ کے ریاستی عہدیداران اور ضلعی عہدیداران شرکت کریں گے۔
درگاہ کے اطراف تمام علاقوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔زائرین کے لئے تمام درکار سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ پولیس کی جانب سے معقول بندوبست کیا جارہا ہے ۔اسی طرح میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔عرس تقاریب میں کوئی مسائل پیدا نہ ہوں اس کے لئے قبل از وقت تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
News Source : M.F. Baig Riaz

