ڈپٹی چیف منسٹر کے فرزند کی شادی میں ان کی پدیاترا کے دوران شامل پسماندہ متحدہ ضلع عادل آباد کی قبائلی خواتین خصوصی مدعوئین اور توجہ کا مرکز۔

The tribal women of the backward united district of Adilabad, who were present during the wedding of the Deputy Chief Minister’s son during his padayatra, were special guests and the center of attention.

(اپنا ورنگل)

عادل اباد :

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کے فرذندسوریا وکرما ادتیہ کی شادی کی تقریب میں جہاں ایک طرف سیاسی قائدین، سلیبرٹیز توجہ کا مرکز بنے ہوے تھے وہی دوسری طرف متحدہ ضلع عادل اباد سے تعلق رکھنے والی قبایئلی خواتین بھی اپنی توجہ مرکوز کی ہوئ تھی۔وہ اس لیئے کہ جس وقت بھٹی وکرمارکا اسمبلی انتخابات سے قبل بہ حیثیت سی۔ایل۔پی قائد عادل اباد کے بوتھ اسمبلی حلقہ سے کھمم تک پدیاترا نکالی تھی جس میں وہ قبایئلی خواتین بھی شامل تھیں جنھیں شادی کے منڈل اور دولہے کے اسٹیج پر بیٹھایاگیاتھا۔

جنھوں نے بھٹی وکرمارکا کی پدیاترا کے دوران شدید چلچلاتی دھوپ سے بھٹی وکرمارکا کو محفوظ رکھنے کیلیئے،ادی واسی مشروبات، پیش کی گئی تھیں۔ان کی اسی انسانیت اور اس احساس کے تحت ہی ان ادی واسی قبایئلیخواتین کو مدعو کیا جاکر انھیں عزت بخشی۔

ان خواتین کا تعلق متحدہ ضلع عادل آباد کے جیئنور منڈل کے موضع بوسی میٹا کی والے لکشمی،ڈاکور رکمابائ، درگا سندھو اور اوٹنور منڈل کے موضع دیواگوڑہ سے تعلق رکھنے والی خواتین مروا گنگو بائ،سمن بائ،سڈام لکشمی بائ قابل ذکر ہیں۔ان تمام نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور ان کے افراد خاندان سے اظہار تشکر کیا۔

News Source : Shafeeq Ahmed