جڑچرلہ میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول کے تین روزہ ضلعی سطح کھیلوں کا اختتام۔

The three-day district level games of Telangana Minority Residential School in Jadcherla concluded

(اپنا ورنگل)

جڑچرلہ:

 تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول جڑچرلہ میں منعقدہ تین روزہ ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کا آج شاندار اختتام عمل میں آیا۔ اختتامی تقریب میں تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین  عبیداللہ کوٹوال مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر اندرا میڈم، ریجنل لیول کوآرڈینیٹر خواجہ بہاؤالدین، ویجلنس آفیسر ضمیر محمد خان، محمد مسعود، اسکول پرنسپل پریجاتا میڈم، ایس آئی ملیش، اکیڈمک کوآرڈینیٹر محمد ظہیر، محمد سلیم، دیگر پرنسپل صاحبان اور سیاسی قائدین بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر خواجہ بہاؤالدین نے طلبہ کو کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کیا، جبکہ اسکول پرنسپل پریجاتا میڈم نے طلبہ کو ہر کھیل میں سرگرم حصہ لینے کی ترغیب دی۔

چیئرمین عبیداللہ کوٹوال نے اپنے خطاب میں ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی طلبہ کے لیے متعدد سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اور مستقبل میں مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔تقریب میں مختلف مقابلوں کے فاتح طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ کبڈی انڈر 14 میں ناگرکرنول نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ دیورکَدرا دوسرے نمبر پر رہا۔ والی بال انڈر 19 میں دیورکَدرا بوائز نے پہلا مقام اور نارائن پیٹ نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ کبڈی انڈر 19 میں محبوب نگر بوائز نمبر 1 نے پہلی پوزیشن جبکہ دیورکَدرا نمبر 1 نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کبڈی انڈر 17 میں جڑچرلہ نے پہلا اور ناگرکرنول نے دوسرا مقام حاصل کیا۔طلبہ نے ان کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب کی نظامت دیورکَدرا پرنسپل  رحمت اللہ اور جڑچرلہ پی جی ٹی انگلش محترمہ عرشیہ خاتون نے انجام دی۔ اس موقع پر وارڈن دستگیر، دوسرے وارڈن صاحبان اور پی ڈی خواجہ خان سمیت دیگر فزیکل ڈائرکٹرز نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

News Source : Mohd. Imtiyaz