قوم کی طاقت اصولوں میں ہے، اقتدار میں نہیں،مسلم وقار پر حملہ ناقابلِ قبول، چیف منسٹر معافی مانگیں: ایس آئی او

The strength of the nation lies in principles, not in power. Attack on Muslim dignity unacceptable. Chief Minister should apologize :  SIO

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) تلنگانہ نے چیف منسٹر کے حالیہ بیان پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی حقیقی طاقت اور قدر و قیمت اس کے اپنے اصولوں اور دیانت میں مضمر ہوتی ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کے اقتدار میں۔

چیف منسٹر کے اس بیان "کانگریس ہے تو مسلمان ہے، کانگریس نہیں تو آپ کچھ نہیں” کو ایس آئی او نے انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ تنظیم کے مطابق یہ بیان نہ صرف سیاسی طور پر افسوسناک ہے بلکہ مسلم برادری کی عزتِ نفس اور وقار پر براہِ راست حملہ بھی ہے۔

ایس آئی او نے کہا کہ اس قسم کے جاگیردارانہ اور ووٹ بینک ذہنیت پر مبنی بیانات اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں کہ جب ایک وزیرِ اعلیٰ کسی پوری برادری کی شناخت پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے جمہوری اور اخلاقی اقدار شدید نقصان اٹھاتی ہائے۔

تنظیم نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں اور عوام سے معافی مانگیں۔ مزید برآں، ایس آئی او نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر جمہوری بیانات کا سختی سے نوٹس لیا جائے، کیونکہ یہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کی روح کے خلاف ہیں۔

News Source : Agency