حضرت سیّد شاہ پیر پادشاہ علویؒ بیدر کا صندل شریف۔

The sandal of Hazrat Syed Shah Pir Padshah Alvi Rh.  Bidar

(اپنا ورنگل)

بیدر :

حضرت سیّد شاہ پیر پادشاہ علوی الچشتی ؒ موقوعہ علوی چمن پہاڑی شریف بیدرکا 152واں سالانہ عرس وصندل شریف حسب عمل روایت قدیم شاندار پیمانے پرعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ تفصیلات کے بموجب 9/جمادی الثانی مطابق یکم /ڈسمبر بروزپیر 4 بجے بہ مزارات حضرت سیدشاہ ہدایت اللہ علوی ؒ و حضرت سیّد شاہ کلیم اللہ علوی پیر پادشاہ ثانی ؒ موقوعہ لال دروازہ علوی پورہ بیدرشریف گلہائے عقیدت سلام وفاتحہ، 4:30بجے کو صندل لال دروازہ علوی پورہ بیدر سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہاڑی شریف پہنچے گا۔

نماز عصر کی ادائیگی کے بعدمحفل قرات کلام پاک،حمد، نعت کے بعد جناب سیّدشاہ من اللہ علوی شطاری المعروف مدثر علوی سکریٹری آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ تلنگانہ وآندھرا پردیش واعظ و خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

بعدادائیگی نمازمغرب جناب سیدشاہ عزیزاللہ علوی المعروف نوید علوی سجادہ نشین ومتولی صندل مالی کی خدمات ممتاز، علمائے مشائخین،سجادگان،متولیان،سابقہ و موجود ہ عوامی نمائندو ں،سرگروہان فقراء، ومعتقدین کی موجود گی میں بصد عقیدت و احترام کے ساتھ انجام دینگے۔ فاتحہ خوانی وگلہائے عقیدت سلام ونیاز تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین صاحب ہونگے۔ 6:30بجے شام تناول تبرک و بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی، علوی چمن موقوعہ پہاڑی شریف بیدر میں اہتمام رہیگا۔صندل شریف میں عقیدتمندان سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

News Source : M.A.Samad Manju wala