ضلع محبوب آباد کے موضع مدور میں اہمیت نما زوافتتاح مسجد سیدنا ابوبکر صدیق ؓ

The inauguration of the Sayyiduna Abu Bakr Siddique Masjid in Maddur village of Mahboobabad district was a significant event

ورنگل :

(اپنا ورنگل)

انتظامی کمیٹی مسجد سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے زیر اہتمام اہمیت نماز وافتتاح مسجد سیدنا ابوبکر صدیق ؓ بتاریخ یکم فروری بروز اتوار بوقت صبح 10بجے تا 2 بجے تک بمقام ولیج مدورمنڈل ترورضلع محبوب آباد میں منعقد ہوگا۔

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی محمد جلال الدین قاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ و آندھراپردیش، حضرت مولانا سید ایوب قاسمی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل، جناب ڈاکٹر محمد سعاد صاحب(تلگو مقرر) اپنا خصوصی خطاب کریں گے۔

منظمہ کمیٹی صدر سید فخر الدین، نائب صدر میر فراست علی، خازن سید عبد الصمد، معتمد محمد تحسین، نائب معتمد محمد مومن علی ہوں گے۔ کمیٹی کے اراکین میں چنا یعقوب، پاشاہ یعقوب، محمد شہاب الدین، محمد اکبر پاشاہ ہوں گے۔

تمام معزز احباب سے گذارش کی ہے کہ اس بابرکت افتتاح ودینی اجتماع میں شرکت فرماکر علماء کے بیان سے استفادہ حاصل کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم کیا گیا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz