آج گچی باؤلی اسٹیڈیم میں میسی اور وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کا تاریخی نمائشی میچ تلنگانہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین سنگ میل ۔

The historic exhibition match between Messi and Chief Minister Revanth Reddy at the Gachibowli Stadium 

Milestone for the promotion of sports in Telangana

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد  :
حیدرآباد ایک تاریخی لمحے کا گواہ بننے والا ہے، جب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی اور تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی ایک خصوصی نمائشی فٹبال میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ 13 دسمبر شام 5:30 بجے گچی باولی کے جی ایم سی بالایوگی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔اس دلچسپ مقابلے کا پس منظر وزیرِ اعلیٰ کے حالیہ دورۂ وکسن یونیورسٹی سے جڑا ہے، جہاں انہوں نے طلبہ کے ساتھ فٹبال کھیلی۔

اسی موقع پر اعلان کیا گیا کہ وہ اگلے دن میسی کے ساتھ ایک خصوصی میچ میں حصہ لیں گے، جس نے نوجوانوں میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔حیدرآباد میں اسٹیڈیم کے اطراف خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شہر میں میسی کی آمد کے چرچے عام ہیں۔

یہ میچ نہ صرف تفریح بلکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور تلنگانہ کی اسپورٹس پالیسی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا بھی ذریعہ بنے گا۔ماہرین کے مطابق، یہ نمائشی مقابلہ ریاست میں کھیلوں کے مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جبکہ نوجوان کھلاڑی اسے اپنے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہیکہ یہ نمائشی میچ حیدرآباد کے لیے ایک نئی اسپورٹس تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

News  Source : Agency