The government is doing development work worth Rs 400 crore in Jubilee Hills, why is BJP upset over Azharuddin being made a minister? Revanth Reddy’s question
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ وہ بدھ کی شام شیخ پیٹ میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی حمایت میں منعقدہ انتخابی مہم سے خطاب کیا۔
ریونت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے جوبلی ہلز حلقے میں 400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام انجام دیے جا رہے ہیں اور چار ہزار اندراماں مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر نوین یادو کامیاب ہوتے ہیں تو مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کشن ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشن ریڈی یہ واضح کریں کہ موسی ندی پر ریور فرنٹ کیوں نہیں تعمیر کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو کشن ریڈی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ریونت ریڈی کے مطابق، ان کے بیان کو کل توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایک سیکولر سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو اقلیتوں کو بے شمار مواقع فراہم کیے گئے۔ ریونت ریڈی نے یاد دلایا کہ انہوں نے کوڈنگل سے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی جس میں اقلیتوں کا بڑا تعاون رہا۔
پچھلے 20 ماہ کی کانگریس حکومت میں بھی اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اقلیتوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔کشن ریڈی کے اس سوال پر کہ اظہر الدین کو وزارتی عہدہ کیوں دیا گیا، ریونت ریڈی نے کہا کہ انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ اظہر الدین کو وزیر کیوں نہیں بنانا چاہیے تھا۔ اگر اظہر الدین کو وزیر بنایا گیا ہے تو اس پر کشن ریڈی کو تکلیف کیا ہے؟
News Source : Agency

