قرآن حکیم اور معراج النبیؐ عبقری معجزات انکار پر کفر لازم، اسدالعلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی محبوب نگر کا حیدرآباد کے مختلف مساجد میں جلسہ ہائے شب معراج النبیؐ سے خطاب-

Denying the miracles of the Holy Quran and the Miraj-un-Nabi (PBUH) is tantamount to disbelief, The esteemed scholar Moulana Mohsin Pasha Naqshbandi Mahboob Nagar addressed the gatherings held on the night of Meraj-un-Nabi (PBUH) in various mosques in Hyderabad

(اپنا ورنگل)

محبوب نگر :

بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے کل رآت شہر حیدرآباد کی مختلف مساجد مسجد عثمان غنیؓ جاوید نگر ، جامع مسجد سلمان فارسیؓ کٹہ تالاب میر جملہ اور جامع مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر میں جلسہ ہائے معراج النبی صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم قرآن و احادیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معراج النبیؐ قرآن حکیم کے بعد وہ عظیم الشان معجزہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبیء رحمت خاتم النبیین شفیع المذنبین رحمۃ اللعٰلمین حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ ﷺ کو معتبر تاریخ کتب کی روشنی میں 27 /رجب المرجب کی شب ہجرت سے ایک سال قبل 621 / عیسوی میں ایک ہی رات میں مسجدِ حرام (مکہء معظمہ) سے مسجدِ اقصیٰ ( بیت المقدس ) اور وہاں سے آسمانوں کی بلندیوں

اور عرشِ الٰہی تک سیر کرائی قرآنِ حکیم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:سُبْحَانَ الَّذِیْ أَسْرٰی بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذی بّارکنا حَولہ لنریہ من آیتنا انہ ھوالسمیع …(سورۃ الاسراء: 1) پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رآت کے ایک حصے میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا جس کے اطراف و اکناف خوب خوب برکتیں رکھی ہیں، تاکہ ہم انہیں اپنی نشانیاں دکھائیں۔بے شک اللہ جل مجدہ خوب سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

 یہ آیت اسراء (زمینی سفر) کو ثابت کرتی ہے، جبکہ آسمانی سفر (معراج) کی تفصیل سورۃ النجم میں بیان ہوئی: وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَى (سورۃ النجم: 13–14) احادیثِ مبارکہ صحیح بخاری و مسلم میں حضرت انسؓ اور حضرت ابوذرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو براق پر سوار کر کے مسجدِ اقصیٰ لے جایا گیا، جہاں تمام انبیاء علیہم السلام نے آپ کی اقتدا میں نماز ادا کی، پھر آپ ﷺ آسمانوں پر تشریف لے گئے۔

ہر آسمان پر ایک نبی سے ملاقات ہوئی ، یہاں تک کہ سدرة المنتہیٰ اور پھر بارگاہِ الٰہی میں حاضری ہوئی۔(صحیح بخاری، کتاب الصلوٰۃ – صحیح مسلم، کتاب الایمان) نماز کی فرضیت معراج کی رات ہی امتِ محمدیہ پر پانچ وقت کی نماز فرض ہوئی، جو دراصل مومن کی معراج ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “الصَّلَاةُ مِعْرَاجُ الْمُؤْمِنِین”( بیہقی ) فلسفۂ معراج یہ اعلان ہے کہ نبیء مکرم ﷺ جسم و روح کے ساتھ گئےنبی ﷺ مقامِ قربِ الٰہی تک پہنچےانسان ، عبدیت کے ذریعے ربّ سے ہمکلام ہو سکتا ہے یہ واقعہ بتاتا ہے کہ حضرت سیدنا محمدرسول اللہ ﷺ صرف زمین کے نبی نہیں بلکہ آسمانوں کے بھی امام ہیں ۔

مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے یہ بھی کہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ پیغامِ معراج نماز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں، روحانیت، تقویٰ اور عشقِ رسول ﷺ کو اپنائیں دنیا سے اوپر اٹھ کر ربّ سے جڑنے کی کوشش کریں ۔ مولانا نے مزید کہاکہ فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم ہیکہ چار مہینے اسلام میں حرمت کے ہیں جس میں کوئ جنگ و جدال نہیں کیئے جاسکتے ہیں جس میں ذوالقعدۃ الحرام، ذوالحجۃ الحرام، محرم الحرام اور رجب المرجب ، جب کبھی ماہِ رجب المرجب آتا آپؐ دعا فرماتے کہ مولا ہمیں رجب المرجب عطا کئے ہیں تو ماہ رمضان المبارک تک پہنچا دے ۔

جامع مسجد العرب حمودیہ میں عمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ بھوانی نگر و خطیب و امام جامع مسجد العرب حمودیہ، حضرت مولانا الحاج ابوعبداللہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری چشتی سہروردی جامع السلاسل مولوی کامل جامعہ نظامیہ و امام جامع مسجد العرب حمودیہ و دیگر حضرات نے بھی خطاب کیا۔

News Source : State Samachar