The celebration of Hazrat Gharib Nawaz (peace be upon him) at the shrine of Hazrat Sheikh-e-Deccan (may Allah have mercy on him) in Gulbarga.
(اپنا ورنگل)
بیدر :
جناب عبدالقیوم سالارجنگ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ6رجب المرجب م27دسمبر 2025ء بروزہفتہ بوقت صبح8بجے بمقام بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ الجنید فنکشن ہال میں حضرت شیخ شاہ محمدافضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن کی زیر سرپرستی میں جشن حضور غریب نوازعلیہ الرحمہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
وابستگان سلسلہ کی جانب سے جشن غریب نوازؒ(چھٹی شریف)فاتحہ خوانی اور نیاز شریف کا اہتما م کیا گیاہے، محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
بعدازاں فاتحہ خوانی ہوگی، شرکاء کے لئے تناول وطعام کا اہتمام رہے گا۔ ابوالفیض جنید سالارجنگ نے مریدین و معتقدین ووابستگانِ سلسلہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔
News Source : M.A. Samad Manjuwala

