انارم شریف میں حضرت سید یعقوب شاہ ولیؒ کے سالانہ عرس کا اختتام عقیدت و احترام کے ساتھ۔

The annual Urs of Hazrat Syed Yaqub Shah Wali (RA) concluded with devotion and respect in Annaram Sharif

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

حضرت سید یعقوب شاہ ولی ؒ انارم شریف پروت گری منڈل ضلع ورنگل کے سالانہ عرس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔5جنوری کو صندل شریف اور 6جنوری کو عرس و چراغاں اور 7تاریخ کو ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا ۔عرس تقاریب کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے معقول انتظامات کئے گئے ۔تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ حیدر آباد سے اسسٹنٹ سکریٹری امیر احمد ،حیدر آباد وقف بورڈ سپرنٹنڈنٹ فیاض الدین کے علاوہ جونیر اسسٹنٹ ایم ڈی عقیل ،محمد اکبر ،محمد شیخ اور دیگر افراد نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے بارگاہ کی زیارت کی ۔

ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیا شاردا ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ تلنگانہ جناب اسد اللہ کی ہدایت پر وقف انسپکٹر محمد ریاض پاشاہ کی نگرانی میںبہترین انتظامات کئے گئے ۔سارے علاقے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ۔ پینے کا پانی ،برقی اور صاف صفائی کے بہتر انتظامات کئے گئے ۔پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ۔بعد ازاں قوالی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حمد ،نعت اور منقبتی کلام پیش کئے گئے ۔

اس موقع پر اسٹیٹ وقف بورڈ عہدیداروں کی اور مقامی عہدیداروں کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی ۔اس موقع پر حضرت حاجی محمد عبدالحمید شاہ میاں نقشبندی چشتی صابری المعروف سیلانی بابا تخت نشین خانقاہ سیلانیہ ،حضرت حاجی محمد عبدالرشید قادری برادر تخت نشین خانقاہ سیلانیہ ،حضرت غلام حاجی محمد عبدالرحمن شاہ میاں چشتی قادری المعروف عامر ، سپرنٹنڈنٹ شیخ ممتاز حسین ، مفتی اظہر الدین ،محمد جمیل ،خادمین محمد یعقوب پاشاہ ،محمد غوث ،محمد صابر ،محمد خواجہ اور زائرین کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

News Source : M.F. Baig Riaz