The annual meeting of the Madul Islami and the Dastarbandi of the Huffaz Ikram will be held in Warangal on January 3
(اپنا ورنگل)
ورنگل:
مفتی محمد زکریا احمد کے اطلاع کے بموجب المعہد الاسلامی ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 3جنوری 2026ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام اے ون کنونشن ہال یل بی نگر ورنگل میں جلسہ سالانہ بموقع تکمیل حفظ قرآن مجید ودستار بندی حفاظ اکرام منعقد ہوگا۔اس جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی قاسمی ناظم امداد العلوم حیدرآباد ہوگی۔ جلسہ کی صدارت مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ناظم سراج العلوم ورنگل کریں گے۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی سید محمد صالح صاحب زید مجدہ (امین عام ونائب ناظم مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور) اور حضرت مولانا مفتی سبیل احمد صاحب قاسمی زید مجدہ (خلیفہ خاص حضرت مفتی محمود الحسن صاحب گنگوہیؒ) تشریف لائیں گے۔

مدعوئین خصوصی کے طور پر مولانا ہارون رشید، مولانا عبد العظیم، مولانا عتیق الرحمن، مفتی منہاج احمد، سید بلال افضل، قاری عبد اللہ فاضل، حافظ نصیر الدین، مولانا ایاز محمود، حافظ سعید الدین، مولانا طالب الرحمن، مولانا محسن، حافظ مجاہد علی، حافظ سید حیدر سمیع اللہ، مولانا سید ایوب، مفتی محمد عبد اللہ، مولانا حسین شریف، مفتی غوث الدین، مولانا سلیم، مولانا بدیع الزماں شرکت کریں گے۔
مہمانان اعزازی کے طور عبد الجلیل خان، حیدرعلی خان، افسر، خواجہ معین الدین، خواجہ خسرو معین الدین، اعجاز حسین، شکیل، عبد اللہ، محمد سراج، عبد المنان، کے اعجاز احمد، شبیر احمد خان، فرقان، بشیر خان، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، مسعود مرزا محشر، رضوان، حبیب الدین، محمد شوکت علی، محمد مدثر رہیں گے۔
خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔ آپ تمام دوست واحباب سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 7842706306پر رابطہ کریں۔

News Source : M.F. Baig Riaz

