The 617th Urs of the great Deccan Hazrat Syed Shah Yusuf (RA) Ruknuddin Tola Qadri Al-Baghdadi (RA) was organized in Gulbarga Sharif by the esteemed scholars Moulana Mohsin Pasha Naqshbandi
(اپنا ورنگل)
گلبرگہ شریف :
جگر گوشہء حضور پیران پیرؓ ، حضرت سید شاہ یوسف رکن الدین تولہؒ گلبرگہ شریف کے 617 / ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقاریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ حسب عملدر آمد قدیم منعقد ہوں گی۔ ہزاروں ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام ، سیاسی سماجی ملی قائدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد عرس شریف تقاریب میں شرکت کرتے ہیں ۔
تقاریب عرس شریف کی سرپرستی حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ مدظلہ ( سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ ، گلبرگہ شریف و صدرنشین کرناٹک وقف بورڈ ) کی خصوصی آمد متوقع ہے جبکہ بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جامع السلاسل مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ خصوصی مدعوئین میں شامل ہیں الحمد للہ گلبرگہ شریف پہنچ چکے ہیں ۔
2 / فبروری 2026 ء بروز پیر تقریبِ صندل مالی بعد نمازِ عشاء ادا کی جائے گی جبکہ رآت تقریباً 11 / بجے خصوصی محفل منعقد ہوگی ۔3 / فبروری بروز منگل بعد مغرب جشنِ چراغاں جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ، اس موقع پر روح پرور محفلِ سماع و دف کا اہتمام ہوگا – زائرین و عقیدت مندوں کے لئے لنگرِ عام کا بھی وسیع تر انتظام کیا جا رہا ہے ۔4 / فبروری بروز چہارشنبہ بعد نمازِ فجر خصوصی زیارت کا سلسلہ ہوگا جس میں عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔
عرس شریف تقاریب کی تمام تقریبات کے انتظامات حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر سید شاہ محمد انوار حسینی قادری نظامی کی نگرانی میں کئے جا رہے ہیں ، جبکہ دیگر ذمہ داران بھی خدمت عرس شریف تقاریب میں مصروف ہیں منتظمین نے عشقان اولیاء اللہ ، عوام الناس بالخصوص عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس مبارک اولیاء اللہ سے روحانی وابستگی کو تازہ کرنے اور باہمی محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کا بہترین و زرین موقع ہوتا ہے جس میں امن و نظم و ضبط برقرار رکھنے اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی خواہش کی گئی ہے ۔
News Source : State Samachar

