ورنگل میں حضرت معشوق ربانی ؒ کے 470ویں عرس شریف کا عظیم الشان پیمانے پر آغاز ۔

The 470th Urs of Hazrat Mashooq Rabbani (RA) began on a grand scale in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

حضرت سید شاہ جلال الدین قادری جمال البحر معشوق ربانی ؒ کے 470ویں عرس شریف کا عظیم الشان پیمانے پر آغاز ہوا۔ یہ تقریب حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ اور حضرت سید شاہ علی قادری برادر سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ کی نگرانی میں صندل و لیّٰ گڑھی کا برآمدہ ہوا۔

عرس شریف میں ریاستی وزیر جنگلات، ماحولیات و انڈومنٹ محترمہ کونڈا سریکھا نے بارگاہ معشوقیہ میں عقیدت وہ احترام کے ساتھ شرکت کی اور بارگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر سجادہ نشین اور برادر سجادہ نشین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلپوشی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ یہ 470 سالہ قدیم درگاہ تلنگانہ کی گنگا جمنی کی شاندار مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی حاضری دے کر بڑی مسرت ہوئی۔

عرس کے بہترین انتظامات پر سجادہ نشین اور برادر سجادہ نشین کو مبارکباد دی اور ستائش کی۔ریاستی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ معشوق ربانی ؒ کی درگاہ کو عظیم ترین منصوبے کے ساتھ ترقی دی جائے گی۔ اس موقع پر مقامی اور دیگر علاقوں کے کارپوریٹرز، کانگریس قائدین اور زائرین کی کثیر تعداد موجود تھے۔

 

News source : M.F. Baig Riaz