TET training programme organised by muslim welfare society warangal
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام آئیڈیل گرلز ہاسٹل لشکر بازار ہنمکنڈہ میں ٹیچر اہلیتی امتحان(TET)کے ضمن میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
حافظ محمد سمیع الدین احمد کی تلاوت کلام پاک سے اس پروگرام کا اغاز ہوا۔ بعد اذاں سید عبد العلیم معلم نے اس تربیتی پروگرام کی ضرورت، اہمیت وافادیت اور اگلے ہفتہ اس امتحان کی باضابطہ مفت آن لائن کوچنگ کی شروعات پر مختصراً روشنی ڈالی۔
ماہرین مضمون محمد عبد المقتدر، موظف ٹیچر نے TET کے تعلق سے تفصیلی طور سامعین کو مخاطب کیا۔ اس امتحان کا نصاب، پرچے میں پوچھے جانے والے سوالات کی نوعیت اور اس کی تیاری کس طرح کی جانی چاہئے، اپنے موثر انداز میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ اساتذہ کے اس امتحان کو لے کر اپنے شکوک وشبہات کو اپنے منفرد انداز میں دور کیا۔ ان کے علاوہ سید خواجہ فرید الدین معلم نے بھی ریاضی اور سائنس مضامین کے امتحانی پرچوں پر اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں ضلع ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں کے علاوہ دیگر اضلاع سے کثیر تعداد میں برسر خدمت اساتذہ اور زیر تربیت اساتذہ موجود تھے۔ محمد سلیم احمد معلم ورکن مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے اظہار تشکر کے بعد اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
News Source : M.F.Baig Riaz

