Telangana President Jagruti Kavitha’s telephone conversation with Nagar Kurnool SP, demanding strict action against those responsible for the death of an innocent girl
(اپنا ورنگل)
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے ضلع ناگرکرنول کے کمیرا ملنا Kummera Mallanna جاترا میں ذات پات کی بنیاد پر ایک غریب رجکا Rajaka خاندان پر حملہ میں دو ماہ کی معصوم بچی کی ہلاکت پر شدید رنج و غم اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاترا میں شریک رجکا ڈی گنیش اور مونیکا، ان کی دو ماہ کی شیر خوار بچی، والدہ اور بہن پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجہ میں بچی جانبر نہ ہوسکی۔ کویتا نے اس واقعہ کو نہایت افسوسناک اور غیر انسانی قرار دیا۔
انہوں نے متاثرہ بچی کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد سے فون پر بات کر کے انہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پر متاثرین نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں کو بچانے کے لئے پولیس معمولی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے نرم رویہ اختیار کر رہی ہے۔
بعد ازاں کویتا نے ضلع ناگرکرنول کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذات پات کی بنیاد پر حملہ اور معصوم بچی کی موت کے گھاٹ اتارنے والےملزمین کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور متاثرین کو انصاف فراہم کیاجائے گا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

