Children in Warangal district will be given polio vaccine on October 12.
(اپنا ورنگل)
12 اکتوبر سے شروع ہونے والی ذیلی قومی حفاظتی مہم ( پلس پولیو ) کے ضمن میی ورنگل میں 12 اکٹوبر کو بچوں کو پولیو خوراک پلائی جائے گی محکمہ صحت کے مطابق تلنگانہ کے 6 اضلاع حیدرآباد، رنگا ریڈی، میڑچل، سنگاریڈی، ہنمکنڈہ اور ورنگل کے شہری علاقوں میں بچوں کو یہ خوراک دی جائے گی۔ اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ ملک میں آخری پولیو کیس 2011 میں اور ریاست تلنگانہ میں 2007 میں درج کیا گیا تھا تاہم گزشتہ تین برسوں سے پاکستان اوربنگلہ دیش میں پولیو کے کیس سامنے آنے کے بعد، وہاں سے لوگوں کی آمد و رفت کے پیش نظر مرکزی وزارتِ صحت نے ملک بھر کے 290 اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid


