Strict action will be taken against those who harass girls she team police
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ: ضلع ایس پی ڈاکٹر وِنیت IPS کے احکامات کی روشنی میں نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے نورجہاں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں شی ٹیم پولیس نے طلبہ و طالبات کو خواتین کی حفاظت، سائبر جرائم، سوشیل میڈیا کے غلط استعمال، ایو ٹیجنگ، ریگنگ اور ہیلپ لائن نمبرز (100، 1091، 181) کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر شی ٹیم پولیس کے بال راجو نے کہا کہ طلبہ چھوٹی عمر سے ہی دل لگا کر تعلیم حاصل کریں تاکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو کر اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسٹیٹیوٹ، اسکول یا کالج آتے جاتے وقت کوئی شرپسند عناصر ہراسانی کریں تو طلبہ بے خوف ہو کر پیش آنے والی تکلیف یا واقعہ کی اطلاع شی ٹیم پولیس کو دیں یا شی ٹیم کے نمبر 8712670398 پر مطلع کریں۔اس پروگرام میں طلبہ، شی ٹیم پولیس کے چینپا اور کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ انچارج حافظ محمد تقی’ مصطفیٰ قادری کمپیوٹر انسٹرکٹر’ محمد علی ودیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ نور جہاں و عبد الحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ میں مفت کمپیوٹر کورس طلباء و طالبات کو سکھائے جاتے ہیں الحمدللہ تقریباً دو سال کے زائد عرصہ سے اس انسٹیٹیوٹ میں طلباء وطالبات کو بغیر کسی رقم معاوضہ لئے کہ مفت کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ کمپیوٹر کورس ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ بانی و صدر نور جہاں و عبد الحفیظ لائبریری اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔ جس میں اب تک ریگولر آٹھ بیاچ تکمیل ہوئے ہیں اور گرمائی کورسز کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں منجملہ 600 سے زائد طلباء و طالبات حصہ لیتے ہوئے مفت کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
News Source : Mohd. Taqi


