Steps to expedite the construction work of the integrated school
![]()
(اپنا ورنگل)
مکتھل :
تیلنگانہ وزیر برائے مویشی پالن، کھیل، ماہی گیری و ڈیری ترقیات ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی ہدایات پر مکتھل قصبہ کے مضافات میں گوللاپلی کراس کے قریب مجوزہ انٹیگریٹڈ اسکول کی تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے حکام نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔بدھ کے روز ینگ انڈیا انجینئرز کے ہمراہ مقامی عہدیداران اور عوامی نمائندوں نے اسکول کے مجوزہ مقام کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو سرعت بخشنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔
ریاستی حکومت کی نگرانی میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست بھر کے ہر حلقہ اسمبلی میں انٹیگریٹڈ اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر وزیر ڈاکٹر واکیتی سری ہری کی خصوصی ہدایات پر مکتھل کے مضافاتی علاقہ میں تقریباً 25 ایکڑ اراضی پر 2000 سے زائد طلبہ کی گنجائش کے ساتھ ایک جدید انٹیگریٹڈ اسکول تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرکے اس عظیم تعلیمی ادارے کو مکتھل حلقہ کے عوام کے لیے دستیاب کرانے کے لیے وزیر موصوف پُرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ حلقہ میں ہزاروں کروڑ روپئے کی لاگت سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کو بھی تیز رفتار بنانے کے لیے وزیر ڈاکٹر واکیتی سری ہری خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ مقامی قائدین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل حلقہ میں اس پیمانے پر ترقیاتی سرگرمیاں کبھی دیکھنے میں نہیں آئیں۔
اس موقع پر ہی روی کمار کانگریس ٹاؤن صدر اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔
News Source : Mohd. Mujeeb

