Stay home stay safe any emergency call dial 100 intezargunj inspector mohd abdul shukur
( اپنا ورنگل)
ورنگل انتظار گنج پولیس اسٹیشن کے سی آئی محمد عبدالشکور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مونتھا طوفان کی شدت کے پیش نظر ہر کوئی محتاط رہے۔ پولیس کے مطابق اس وقت دیہاتوں کے تالاب اور کنٹیاں پانی سے لبالب بھرے ہوئے ہیں، جس سے خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔پولیس نے عوام کو تاکید کی کہ وہ کسی بھی صورت میں بہتے نالوں یا تالابوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کے دوران سڑکوں پر موجود گڑھوں سے ہوشیار رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔سی آئی محمد عبدالشکور نے کہا کہ عوام کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے، عوام اپنی جانوں کی حفاظت کریں اور صرف ہنگامی حالات میں ہی باہر نکلیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ڈائل 100 پر اطلاع دیں۔پولیس نے اپنے پیغام میں کہا، “پولیس آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے، آپ محفوظ رہیں۔”
News Source : M.F. Baig Riaz


