Station Ghapur MLA Kadiyam Srihari considers resignation to avoid Supreme Court action
(اپنا ورنگل)
ورنگل کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ سپریم کورٹ سے انحراف کے الزامات کا سامنا کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف اندرون ایک ہفتہ کارروائی کی اسپیکر اسمبلی کو ہدایت کے بعد اسٹیشن گھن پور رکن اسمبلی کڈیم سری ہری استعفیٰ پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ اگر وہ استعفیٰ نہ دیں تو سپریم کورٹ انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے گا۔
نااہل قرار دیئے جانے کے بعد 6 سال تک انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد رہتی ہے، لہذا عدالت کی کسی کارروائی سے قبل کڈیم سری ہری استعفیٰ پیش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وہ بی آر ایس ٹکٹ پر اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے اور کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔سری ہری کی دختر کڈیم کاویا کانگریس ٹکٹ پر ورنگل سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئیں اور سری ہری نے ان کی انتخابی مہم چلائی تھی۔
استعفیٰ کی صورت میں وہ ضمنی چناؤ میں کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کیلئے آزاد رہیں گے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

