آئمہ و مؤذنین چار ماہ سے اعزازیے سے محروم ہیں: 13 اکتوبر کو ریاست کے آئمہ و مؤذنین کا ایک روزہ مہا دھرنا۔

Imams and muezzins have been deprived of honorarium for four months: One-day grand sit-in by the state’s imams and muezzins on October 13.

حیدرآباد :
( اپنا ورنگل)
13 اکتوبر 2025 کو ریاست کے آئمہ و مؤذنین کا ایک روزہ مہا دھرنا پروگرام کا تلنگانہ وقف بورڈ پر انعقاد۔ ریونت ریڈی حکومت جب سے برسر اقتدار آئی ہے مسلمانوں اور بالخصوص آئمہ و موذنین کے ساتھ ناانصافی  کرتے آ رہی ہے برسراقتدار آنے سے پہلے مسلمانوں کو سبز باغ دکھائے گئے اور برسر اقتدار آتے ہی مسلمانوں اور آئمہ و مؤذنین کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جا رہی ہے دیگر مذاہب کے رہنماؤں کو ماہانہ پابندی کے ساتھ گرین چینل کے ذریعے پے اسکیل دی جا رہی ہے لیکن آئمہ و موذنین کے ساتھ سو تیلا رویہ اختیار کرتے ہوئے چار چار مہینوں کا اعزازیہ جو ماہانہ صرف پانچ ہزار روپے دیے جاتے ہیں وہ بھی چار چار ماہ تک روک کر دیا جا رہا ہے ابھی تک چار مہینوں کا اعزازیہ وصول طلب ہے حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ریونت ریڈی سرکار کی اس نا انصافی کے خلاف ریاست کے آئمہ و موذنین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں٬ اسی ضمن میں 13 اکٹوبر بروز پیر صبح 11 بجے سے تلنگانہ وقف بورڈ پر ریاست کے آئمہ و موذنین خاموش احتجاج درج کروائیں گے۔ پہلا مطالبہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق گرین چینل کے ذریعے اعزازیہ جاری کرے٬ فوری 10 ہزار اور 12 ہزار کے اعزازیوں کی اجرائی عمل میں لائی جائے٬ شہر کے دینی ملی سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سے آئمہ و موذنین کے اس اہم مطالبے کی تائید کے لیے مہا دھرنا پروگرام میں شرکت کی اپیل کی گئی۔

News Source : News Agency