State Minister for Excise, Health, Culture and District In-charge Minister Juppali Krishna Rao visited Adilabad

(اپنا ورنگل)
عادل آباد :
ریاستی وزیر اکسایئز،شیر و سیاحت،وثقافت،و ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راو نے آج ضلع عادل اباد کا طوفانی دورہ کیا۔حیدرآباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع عادل اباد کے بھیم پور،بھورج منڈل جات میں واقع ہٹی گھاٹ،پمپ ہاوس،چناکا کوراٹا بیاریجیس کا فضائ سروے کے ذریعہ معایئنہ کیا اور جائیزہ لیا۔انھوں نے ہٹی گھاٹ پمپ ہاوس کے کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ضلع عادل اباد کی ہمہ جہت ترقی ہی ریاستی حکومت کا اہم ہدف ہے۔
زیر التوا پراجکٹس کی سرعت انگیزی سے تکمیل کی جاکر زرعی کسانوں کو آبپاشی سہولیات مہیا کرواناہی اس کا اہم مقصد ہے۔وزیر موصوف نے چناکا کوراٹا بیاریجیس کے کاموں کے ضمن میں انجنیئرس سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔اورعہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت میں پراجکٹس کے کاموں کی تکمیل کرے۔ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے ضلع میں جاری ترقیاتی، کاموں سے وزیر موصوف کو واقف کروایا۔
،اس موقع پرحکومتی مشیران وائ نریندر ریڈی،پی۔سدرشن ریڈی،ٹی۔جی۔ائ۔ائ سی،ایم۔ڈی۔کےششانک، رکن پارلیمان عادل آباد جی۔ناگیش،رکن اسمبلی عادل آباد پائل شنکر،ضلع ایس۔پی۔اکھیل مہاجن،ایڈیشنل کلکٹر شیاملہ دیوی،راجیشور،ایس۔ای۔برقی۔شیش راو راٹھور، ار۔ڈی۔او۔سرونتی،تحصیلداران شرنیواس،راجیشوری،نلندہ پریہ،مختلف محکمہ جات کے عہدیداران،و دیگر موجود تھے۔
News Source : Shafeeq Ahmed

